ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: صحافیوں کو چاہیے کہ سیاسی خبروں کو زیاد ہ اہمیت نہ دیں۔ صحافیوں کی کانفرنس میں ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر اشوت نارائن کا بیان

منگلورو: صحافیوں کو چاہیے کہ سیاسی خبروں کو زیاد ہ اہمیت نہ دیں۔ صحافیوں کی کانفرنس میں ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر اشوت نارائن کا بیان

Tue, 10 Mar 2020 14:31:58    S.O. News Service

منگلورو10/مارچ (ایس او نیوز) کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 35ویں دو روزہ سمیلن میں افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی نائب وزیر اعلیٰ اشوت نارائن نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی خبروں کو زیادہ اہمیت نہ دیں، کیونکہ اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

 ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ماڈرن زمانے میں روپے پیسے کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایسے حالات میں اقدار پر مبنی صحافیت کے اصولوں پر قائم رہنا، یقینا صحافیوں کے لئے ایک بہت بڑ اسوال بن گیا ہے۔جمہوریت کے چوتھے ستون کی شکل میں صحافت کا میدان عوامی زندگی کو ہر طرح سے متاثر کرتا ہے۔ اس لئے اخلاقی اقدار کو فروغ دینے میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے۔

 اس موقع پر سوینئر جاری کرتے ہوئے ہفتہ وار اخبار ترنگا کی ایڈیٹر سندھیا پائی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ کارٹون نمائش کا افتتاح نائب وزیراعلیٰ اشوت نارائن نے کیا۔ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے فوٹو اور دیگر اشیاء کی نمائش کا افتتاح کیا۔اس کانفرنس کی صدارت ریاستی ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن  کے صدر شیوانند تگڈور نے کی۔ ضلع کے اراکین اسمبلی ڈی وید ویاس کامت، ڈاکٹر وائی بھرت شیٹی، یو ٹی قادر، ایم ایل سی کے ہریش کمار، ضلع پنچایت صدرمیناکشی شانتی گوڈاو غیر ہ بطور مہمانان شریک رہے۔


Share: